تربت وزامران میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

0
131

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت اور زامران میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقوں تربت اور زامران میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت شہر میں تعلیمی چوک کے مقام پر دشمن فوج کو گرنیڈ لانچر کے ذریعے گولے داغ کر نشانہ بنایا، دھماکوں کے نتیجے میں چوکی کے باہر موجود ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور کارروائی میں گذشتہ روز بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران کے علاقے ساہ دیم میں چھ بجے کے قریب قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں پوسٹ کے حفاظتی چوکی پر موجود ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کا آخر میں کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here