بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکزگوادر سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کوبچوں سمیت جبری طور پرلاپتہ کردیاہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز اہلکاروں نے بعدازں بچوں کو چھوڑ دیا جبکہ باپ تاحال لاپتہ ہے۔
فورسز نے جبری گمشدگی کی مذکورہ کارروائی گوادر شہر میں جاوید کمپلیکس میں کی ۔
لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت لالا رفیق ولد رسول بخش کے نام سے ہوگئی ہے۔