بلوچستان میں ریاستی دہشتگردی کیخلاف ماشکیل میں بھی احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اسلام اباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے لانگ مارچ کے شرکا پر پولیس کی بد ترین تشدد کے خلاف گذشتہ روزجمعہ کو پورا بلوچستان سراپا احتجاج رہا ۔

شٹر ڈائون و روڈ بلاک ہڑتال سے بلوچستان مکمل طور پر بند رہا جبکہ مختلف علاقوں میںاحتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرہ کیا گیا۔ تحصیل ماشکیل میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

ماشکیل میں احتجاجی مظاہرے میں ریاست پاکستان کی دہشتگردی اور ریاستی اداروں کا بلوچ قوم کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف خطابات کئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق ماشکیل میں بلوچ ماؤں اور بہنوں کی حمایت میں نکلنے والی اس احتجاجی ریلی میں ماشکیل کے غیور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں بچوں اور بزرگ عوام بھی بڑی تعداد میں شامل تھے ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ ریاست اپنے اداروں کو لگام دے اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا یہ سلسلہ بند کرے جس نے ایک طویل عرصے بلوچ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment