پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی وزیرستان کے علاقے دژہ غونڈئی میں رات گئے نامعلوم مسلح افرادنے پولیس تھانے پر حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
سیکورٹی حکام کے دعوے کے مطابق مذکورہ پولیس تھانہ زیر تعمیر تھی اور ہلاک ہونے والے 5 افرادمزدور تھے ۔
واضع رہے کہ پاکستان بھرمیں سیکورٹی فورسز پر جب بھی حملے ہوتے ہیں تو سیکورٹی حکام اپنے اہلکاروں کی مورال بلند رکھنے کیلئے اسے چھپانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں اور میڈیا میں دھماکے و حملے کی نوعیت کو کم ظاہر کرنے کیلئے حملے کوفورسز” پر” نہیں لکھتے بلکہ” قریب "لکھتے ہیںاور بعض اوقات سیکورٹی اہلکاروں کو مزدور ظاہر کرتے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک وزخمیوں کا تعلق وزیرستان سے ہے۔
مزید بتایا کہ پولیس نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔