نوشکی میں گیس لیکج سے دھماکا، خاتون ہلاک، 4 افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
0 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ نوشکی کے علاقے کلی شریف خان میں پیش آیا۔

زخمیوں میں 2 خواتین سمیت ایک مرد اور دس سالہ بچی شامل ہیں جوشدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment