بلوچستان کے مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
بدھ کی صبح مستونگ سٹی میجر چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایڈوکیٹ محمد وارث علیزئی ولد عبدالغفار علیزئیہلاک جبکہ اس کا ساتھی حاجی حبیب اللہ زخمی ہو گیا۔
حاجی حبیب اللہ سیشن کورٹ مستونگ میں ملازم ہے ۔
دونوں کو غوث بخش ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا ۔
مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔
قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکا۔
دوسری جانب گوادر میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔
خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت شہداد ولد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔
نوجوان نے گوادر کے علاقے شمبے وارڈ میں خودکشی کی ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔