بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہےجبکہ قلات سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پسنی سے لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت محسن ولد صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا کہ مذکورہ نوجوان کو فورسز نے رواں ماہ تین دسمبر کو پسنی سے حراست میں لیا ہے جو تاحال لاپتہ ہے۔
دوسری جانب قلات کے سب تحصیل گزگ کے علاقے سے ایک نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے۔
لاش کی شناخت شعیب احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ۔
مقامی لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔