گلگت بلتستان : مسافر بس پرحملہ،2فوجی سمیت8 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: امتیاز علی تاج

پاکستان کے زیر قبضہ گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں مسافر بس پر نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ ہفتے کی شام ساڑھے چھے بجے چلاس کے علاقے ہڈور پڑی میں پیش آیا۔

بس گلگت سے پنڈی جارہی تھی کہ اس پرنامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں بس سامنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

اطلاعات کے مطابق بس میں موجود 16 افراد زخمی جبکہ 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چلاس کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس بس کے حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ابھی تک پانچ کی شناخت ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 26 بنتی ہے۔

ڈی سی چلاس کے مطابق مرنے والوں میں فوج کے دواہلکار بھی شامل ہیں۔

اس حادثے میں جن پانچ مرنے والوں کی شناخت ہوئی ہے، ان میں عبد القیوم ولد عبدالروف ساکن شداد کوٹ سندھ، نصیر حوالدار 23 بلوچ سندھ، کمال عباس ولد میرزا حسین ساکن نلتر، اورنگزیب ولد صوبیدار ساکن پالس کوہستان، میر عالم ولد داؤد ساکن ہنزہ شامل ہیں۔

ڈی سی چلاس کیپٹن عارف کے مطابق یہ بس خصر کے علاقے گاگوچ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

ان کے مطابق اس بس کے مسافروں میں گوپیز سے تعلق رکھنے والے مفتی شیر زمان بھی شامل تھے، جو اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment