پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنے ایک جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ بی این پی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، سردار اختر مینگل کو آن بورڈ لیے بغیر بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔
مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدرشیخ جعفر مندوخیل کی دعوت پر بی این پی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی پر مشتمل ایک وفد کی ان دفتر پہنچے ۔
اس موقع پر جعفر مندوخیل ، جمال شاہ ، شیخ محمود الحسن مندوخیل ، راحیلہ درانی اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما موجود تھے۔
مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے شیخ جعفر مندوخیل نے پارٹی قائد سردار اخترمینگل کے لئے میاں نواز شریف کا پیغام بی این پی کے وفد کو دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے خواہش ظاہر کی ہے کہ سردار اختر جان کو آن بورڈ لیے بغیر بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے اور اس سلسلے میں وہ مستقبل میں بھی بی این پی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
ملاقات میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔