بلوچستان کے ضلع آواران سےپاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لے کرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت رحیم جان ولد پیر محمد اور اختر ولد صاحب داد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو گذشتہ شب فورسز نے آواران کے علاقے پیرندر دوست محمد بازار میں رات گئے چھاپہ مارکر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے اختر کے بھائی نوربخش کو مسلح افراد نے8 نومبر کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
علاقائی ذرائع و قوم پرستوں کا دعویٰ ہے کہ نوربخش کے قاتلوں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہیں۔