حب میں فائرنگ،پنجگور میں روڈ حادثہ ، 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب اورپنجگورمیں فائرنگ و روڈ حادثے کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

صنعتی شہرحب میں واقع ساکران حیدر گوٹھ کے قریب فائرنگ سےایک شخص ہلاک ہو گیا۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی نعش شناخت کیلئےحب اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پنجگور میں قلم چوک کے قریب کالج روڈ پر ایرانی ساختہ پک اپ گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو کچل دیا جس سے ایک شخص ہلاک اور دوسرازخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد گاڑی ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا۔

پولیس کے مطابق پنجگور قلم چوک کالج روڈ کے قریب ایرانی ساختہ گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس سے موٹر سائیکل سوار ثنااللہ ولد شاہ علی ساکن نصیر آباد موقع پرہلاک جبکہ صغیر احمد ولد الٰہی بخش زخمی ہوگیا۔

زخمی اور لاش کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment