غزہ کی آبادی کو بمباری سے زیادہ بیماریوں سے موت کا خطرہ ہے، ڈبلیو ایچ او

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے منگل کے روز کہا کہ غزہ کے باشندوں کی بڑی تعداد کو بمباری سے بیماریوں سے مرنے کا خطرہ ہے۔ اگر صحت کے نظام کو تیزی سے معمول پرنہ لایا جا سکا تو آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان مارگریٹ ہیرس نے مزید کہا کہ "بالآخر اگر ہم صحت کے اس نظام کو دوبارہ فعال نہ کر سکے تو ہم بمباری سے زیادہ لوگوں کو بیماری سے مرتے ہوئے دیکھیں گے”۔
المیہ

انہوں نے شمالی غزہ میں الشفاء ہسپتال کے منہدم ہونے کو ایک "المیہ” قرار دیا اور اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اس کے طبی عملے کی حراست میں لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے نفاذ اور پٹی میں امداد کے داخلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے "صحیح سمت میں ایک قدم” قرار دیا۔

انہوں نے’ایکس‘پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا کہ "ہم شہریوں کی تکالیف کو ختم کرنے کے لیے ایک پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہیں گے”۔

Share This Article
Leave a Comment