پنجگورمیں بالاچ بلوچ کی ماورائے عدالت قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

0
170

بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پنجگور سول سوسائٹی کی جانب سے 28 نومبر کو تربت میں بالاچ بلوچ کی ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا اور انکے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی۔

مظاہرین نے بالاچ کے لواحقین کے مطالبات تسلیم کرنے پر زور دیا۔
مظاہرے میں لاپتہ افراد کے لواحقین بھی شریک تھے جنہوں نے اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور انکی بحفاظت بازیابی و جبری گمشدگیوں کے سلسلے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

واضع رہے کہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے بانک ئِ چڑھائی میں گذشتہ دنوں 22نومبر کی رات سی ٹی ڈی نے ایک جعلی مقابلے میں 4افراد کو قتل کرکے 23 نومبر کو ان کی لاشیں تربت ٹیچنگ ہسپتال میںمنتقل کردیںاور دعویٰ کیا کہ ایک مقابلے میں مذکورہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ان چاروں افراد کی شناخت بطور لاپتہ افراد کے ہوگئی ہے جنہیں مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز نے مختلف علاقوں سے حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔

جعلی مقابلے میں قتل کئے گئے ان چار افراد میں بالاچ مولابخش کے اہلخانہ و دیگر سیاسی سماجی حلقے گذشتہ 5دنوں سے تربت میں سراپا حتجاج ہیں اور شہید فدا چوک پر میت کے ہمراہ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔جبکہ سیشن کورٹ نے پولیس کو بالاچ کے جعلی مقابلے میں قتل کامقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے لیکن اب تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here