بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فوج نے ایک خفیہ آپریشن میں2 مشتبہ افراد ہلاک کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔
اس سلسلے میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فورسزنے قلات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر آپریشن قلات کے علاقے نگاؤ کی پہاڑیوں میں مشتبہ افراد کی موجودگی پر کیا گیا۔
دعوے میں کہاگیا کہ دوران آپریشن سیکورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے دعویٰ کیاکہ ہلاک مشتبہ افراد کے قبضے سے گولہ و بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج و سی ٹی ڈی کی آپریشن و کارروائیاں ہمیشہ جعلی ثابت ہوئی ہیں اور ان آپریشنز وکارروائیوں میں ہلاک افراد کی شناخت ہمیشہ پہلے سے لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہیں جنہیں حراست کے دوران غیر انسانی تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا جاتا ہے اور بعد ازاں انہیںایک مقابلے میں مارنے کادعویٰ کیا جاتا ہے ۔
انہی جعلی مقابلوں میں زیر حراست افرادکے قتل کیخلاف گذشتہ ایک ہفتے سے تربت میں میت کے ساتھ دھرنا جاری ہےاور عدالتی احکامات کے باوجود جعلی مقابلے میں فریق سی ٹی ڈی کے خلاف اب تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا جس سے بلوچستان میں فورسز کے مکمل کنٹرول کااندازہ لگایا جاسکتاہے۔