تربت: 27 نومبر کو مکران بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میںپاکستانی فورسز کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میںقتل کئے افرادکے اہلخانہ کی 4 روز سے جاری دھرنامظاہرین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 27 نومبر کو مکران بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی ہے۔

شہید فدا احمد چوک تربت سے بالاچ بلوچ کے ورثاء اور دھرنے کے منتظمین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کل بروز سوموار 27 نومبر کو مکران بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

دھرنا مظاہرین کاکہنا تھا کہ ریاست بالاچ بلوچ کے احتجاج کو سنجیدہ لینے کے بجائے اسکا تمسخر اڑا رہی ہے جوکہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم پر واجب ہے کہ وہ ان مظالم کے خلاف مزاحمت کرے تاکہ آئندہ نسلوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں۔

انہوں نے ریاست سے مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ بالاچ بلوچ کے ماورائے عدالت قتل کو جعلی مقابلہ تسلیم کرتے ہوئے دیگر مطالبات قبول کیئے جائیں۔

انہوں نے 24 گھنٹوں کی الٹی میٹم دی ہے اور آئندہ سخت لائحہ عمل طے کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment