بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوہلو میں پاکستانی فورسزپر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بمورخہ 25 نومبر کو ہمارے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے باریلی میں قابض ایف سی کی چیک پوسٹ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔