قلات کے علاقے پارود میں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار بیٹا ہلاک اور باپ شدید زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قلات سے ساٹھ کلومیٹر دور دشت گوران کے علاقے پارود میں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹکرانے سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار زبیر احمد ولد دلشاد اور اسکا باپ دلشاد ولد قادر بخش ساسولی سکنہ شور پارود شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز موقع پر پہنچ کرز خمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا جارہا تھا جہاں زبیر احمد زخموں کو تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی دلشاد کو ڈی ایچ کیو قلات میں ابتدائی طبعی امداد کے بعد مزید علاج کے لیئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دلشاد کا تعلق ریاستی سربراہی میں علاقے میں سرگرم حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ سے ہے،