تربت : سی ٹی ڈی ہاتھوں ہلاک بالاچ کے لواحقین کا دھرنا جاری ، انتظامیہ سے مذاکرات بے نتیجہ ختم

0
218

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرزکی شہر تربت میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے بالاچ مولابخش کے لواحقین کا دھرنا میت کے ساتھ شہید فدا احمد چوک تربت پر جمعرات کی صبح سے جاری ہے جن سے رات کے آدھے پہر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار بگٹی اور ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین میر ھوتمان نے مذاکرات کیئے۔

مذاکراتی وفد نے لواحقین سے مقتول بالاچ بلوچ کی میّت کو دفنانے کی درخواست کی اور انصاف کی رسائی کا عہد کیا۔

لواحقین نے ضلعی مذاکراتی وفد کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے دھرنا جاری رکھنا کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جعلی مقابلے دعویدار سی ٹی ڈی پولیس ایس ایچ او پر بالاچ بلوچ کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

علاوہ ازیں وقوعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیشن کی تشکیل، لاپتہ افراد کی بازیابی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی یقین دہانی وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیراعظم پاکستان کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here