یو این ڈی پی بلوچستان کے 9 ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ لگائے گی

0
144

بلوچستان کے محکمہ صحت کے سیکرٹری عبداللہ خان کی صدارت میںیو این ڈی پی کی ٹیم کے ساتھ بلوچستان کے ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں نیشنل پراجیکٹ مینجر یو این ڈی پی ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت بلوچستان عارف خان ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری ، اسٹاف آفیسر سیکرٹری ہیلتھ شوکت زہری اور دیگر نے شرکت کی۔

یو این ڈی پی کی ٹیم نے سیکرٹری محکمہ صحت سے آکسیجن پلانٹ کے نصب کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

یو این ڈی پی کے تعاون سے بلوچستان کے 9 ہسپتالوں میں آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

یو این ڈی پی کی ٹیم نے میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب اور فزیبیلٹی رپورٹ کے لیے ہسپتالوں کا دورہ کرے گی ۔ہسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب سے ہسپتال کے آی سی یوز اور وارڈز میں میں آکسیجن کی فراہمی بلا تعطل جاری رہ سکے گی۔

سیکرٹری صحت نے یو این ڈی پی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here