اسرائیل حماس تنازع جنگ سے بڑھ کر دہشتگردی کی شکل اختیار کر چکا ہے، پوپ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پوپ فرانسس نے بدھ کے روز حماس کی تحویل میں یرغمال افراد کے اسرائیلی عزیزوں اور ایسے فلسطینیوں سے الگ الگ ملاقات کی جن کے رشتہ دار غزہ میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تنازع جنگ سے آگے بڑھ کر دہشت گردی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

پوپ فرانسس نے اپنی رہائش گاہ میں ہونے والی ملاقاتوں کے فوراً بعد سینٹ پیٹرز اسکوائر میں سامعین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دونوں فریقوں سےبراہ راست یہ سنا ہے کہ تنازع میں وہ ’’ کس طرح تکلیفیں اٹھا رہے ہیں۔ ‘‘

پوپ کا کہنا تھا کہ’’ جنگوں کا نتیجہ یہی ہوتا ہے۔ لیکن یہاں ہم جنگوں سےکہیں آگے نکل گئے ہیں۔ یہ جنگ نہیں ہے۔ یہ دہشت گردی ہے ۔‘‘ا

انہوں نے کہا کہ دعا کرنی چاہئیے تاکہ دونوں فریق "جذباتی ہو کر اس طرح آگے نہ بڑھیں کہ آخر میں سب ہی مار ڈالے جائیں۔‘‘

ویٹیکن میں اسرائیل کے سفیر رافیل شٹز نے کہا کہ وہ پوپ کی طرف سے ادا کیے گئے الفاظ کا براہ راست حوالہ نہیں دینا چاہتے۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک سادہ سا فرق یہ ہے کہ ایک طرف قتل، آبروریزی اور اپنے ہی لوگوں کی پرواہ نہ کرنا ہے جب کہ دوسری طرف اپنے دفاع کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔‘‘

Share This Article
Leave a Comment