مسلم وزرا ئےخارجہ حماس اسرائیل جنگ رکوانے کیلئے چین پہنچ گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو: اے پی

پانچ مسلم وزرا ئےخارجہ حماس اوراسرائیل جنگ رکوانے کیلئے چین پہنچ گئے ہیں۔

اس سلسلے میںچین کے وزیر خارجہ نے غزہ میں ہونے والی جنگ کو جس قدر جلد ممکن ہو رکوانےکی کوششوں کے سلسلے میں چار عرب ملکوں اور انڈونیشیا کے وزرائےخارجہ سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔

ان وزرائےخارجہ کا استقبال کرتے ہوئے چین کے اعلی سفارت کار کے الفاظ تھے کہ ان کا ملک عرب اور اسلامی دنیا میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر جس قدر جلد ممکن ہو غزہ میں جنگ بند کرانے کے لئے کام کرے گا۔

سعودی عرب، مصر، اردن، فلسطینی اتھارٹی اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے دورے کے آغاز کے لئے بیجنگ کا انتخاب کیا جو چین کے بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی اثر و رسوخ اور فلسطینیوں کے لئے اسکی دیرینہ حمایت، دونوں کو ثابت کرتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے غیر ملکی سفارتکاروں کو بتایا کہ بیجنگ سے اس دورے کے آغاز کے ان کے فیصلے سے چین پر انکے اعلی سطح کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment