بلوچ فار مسنگ پرسن کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے پاکستان کے وزیر ادخلہ سرفرازبگٹی کوایک متنازع شخص اوربلوچستان میں جو ظلم و جبر کی حمایتی قراردیتے ہوئے اسکی سربراہی میں لاپتہ افرادبازیابی کمیٹی کومسترد کردیا ہے ۔
اس سلسلے میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ لا پتہ افرادکے حوالے سے کمیٹی ایسے شخص کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جنہوں نے بلوچستان میں جوظلم و جبر ہورہا ہے ہمیشہ اس کی حمایت کی ہے، ایسے متنازع شخص سے لاپتہ افرادکی بازیابی کی توقع نہیں رکھ سکتے ہیں، اس لیے سرفراز بگٹی کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے کیسز میں اضافے پر عالمی سطح پر دبائوکے پیش نظر پاکستان کی نگراں حکومت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے حالیہ ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہ سرفراز بگٹی کو بنایا گیا ہے ۔جو بلوچستان میں ہمیشہ جبری گمشدگی کارروائی میں ملوث فورسز کوبری الذمہ قرار دیتی آرہے ہیں اور اس پر مستزاد اس پر الزام ہے کہ وہ ریاستی سربراہی میں تشکیل کردہ مقامی ملیشیا ڈیتھ اسکواڈکے سربراہ ہیں۔