تربت میں پاکستانی فوج پر بم حملے میں ایک اہلکار ہلاک،2 زخمی کئے ، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں پاکستانی فوج حملہ وایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شھر تربت میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے چوکی پر دستی بم حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ سرمچاروں نے اتوار و پیر کی درمیانی شب آٹھ بجے تربت شھر میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب دشمن فوج کے تین اہلکار چوکی میں موجود تھے۔حملے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقعے پر ہلاک جب کہ دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔بلوچ قومی مفادات کے تحفظ اور بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاست کے تمام مفادات اور افواج پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment