ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ 19 سے متعلق ’متنازع یا غیر مصدیقہ‘ اطلاعات‘ والے پیغامات کی اب وہ نشاندہی کریں گے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حوالے سے نئے لیبل اور تنبیہی پیغامات ایسی ٹوئٹس کے ساتھ سیاق و سباق فراہم کریں گے۔
بیان کے مطابق یہ ایسے پیغامات میں استعمال کیے جائیں گے جہاں پر خطرہ اس قدر زیادہ نہیں ہے کہ ٹوئیٹ کو حذف کرنے کا جواز بنتا ہو۔
ساتھ ہی ساھت کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ براہِ راست ٹوئیٹس کی فیکٹ چیکنگ نہیں کریں گے یا تنبیہی پیغامات والی ٹوئیٹس کو چھوٹج قرار نہیں دیں گے کیونکہ ان کے صارفین نہیں چاہتے کہ کمپنی سچ اور جھوٹ کا فیصلہ کرے۔