خضدار: گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے ماں 2 دو بچوں سمیت ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار میں گھریلو گیس سلنڈر دھماکے سے ماں سمیت دو بچیاں ہلاک ہوگئیں۔

واقعہ خضدار بولان کالونی میں پیش آیا۔

ابتدائی طور پر گیس سلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں خاتون سمیت دو بچیاں جھلس کر شدید ہوگئیں تھی جنہیں بنیادی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کیا گیا جوکہ کراچی لے جاتے ہوئے وڈھ کے مقام پر دونوں بچیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

جبکہ اوتھل کے مقام پر بچیوں کی ماں بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔

اس افسوسناک واقعہ میں ایک ہی گھر سے تین میتیں اٹھی توکہرام مچ گئی اور چیخ وپکارعزیز واقارب اور لوگوں کی ہرآنکھ اشکبار تھیں۔

گیس سلنڈر حادثہ میں ہلاک بچیوں اور انکے ماں کی جنازہ نماز میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور مقامی قبرستان میں انہیں دفنا دی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment