کراچی سے درگاہ شاہ نورانی جانے والی زائرین کی گاڑی کو بلوچستان میں حب کے علاقے دریجی کے قریب حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ ،مرد، خواتین بچوں سمیت 12زائرین زخمی ہوگئے۔
نعش اور زخمیوں کو حب اسپتال پہنچادیا گیاجبکہ حسب روایت فرسٹ ایڈ دینے کے بعد زخمیوں کو کراچی ٹرما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق نیو کراچی سے بتایا جاتا ہے ۔
اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین راستہ بھٹک کر کے دریجی جانب جانکلے اور تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور سے سوزوکی بے قابو ہو کر دریجی کے قریب الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2زائرین 40سالہ وجاہت ولد عبداللہ اور 45سالہ ندیم ولد محمد اسرار زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ مرد خواتین بچوں سمیت 12زائرین زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں میں 40سالہ فرزانہ ،8سالہ حمدان ،25سالہ انعم فرید ،5سالہ مینہ فرحان،4سالہ آیان فرحان ،55سالہ اقبال،44سالہ صفیان فرید ،40سالہ شکیل ،5سالہ نعیم اور 35سالہ فرحان شامل ہیں۔
زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹراما سینٹر کراچی ریفر کردیا گیا جبکہ حادثے میں ہلاک دونوں افراد کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔