بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں فش ہاربر اتھارٹی مالی بحران کا شکار ہے جس سے ملازمین گذشتہ تین مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ماضی میں ضلع گوادر بشمول مکران کا معاشی حب کہلانے والا پسنی فش ہاربر اتھارٹی بد ترین مالی بحران کا شکار ہونے کہ وجہ سے فش ہاربر اتھارٹی کے تمام ملازمین کو گزشتہ تین مہینوں سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ موجودہ مہنگائی کے باعث تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ملازمین کو سنگین مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔
کہا جارہا ہے کہ تنخواؤں کی عدم ادائیگی کے باعث نوبت قاقوں تک پہنچ گئی جس کے باعث سینکڑوں خاندان نان شبینہ کا محتاج ہیں۔