تربت و پسنی سے فورسز ہاتھوں 2نوجوان لاپتہ،دکی میں کوئلہ کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی اورتربت سے پاکستانی فورسز نے دونوجوانوں کو کو حراست میں لے کرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت دودا بلوچ ولد ناصر اور عدنان ولد نذر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں دودا کو فورسز نے گذشتہ شب ضلع گوادرکے ساحلی شہر پسنی سے جبکہ عدنان کو گذشتہ دنوں تربت سے حراست بعد لاپتہ کیا گیاہے۔

دوسری جانب دکی کی مقامی کوئلہ کان میں دن گھٹنے سے ایک کان کن ہلاک ہو گیا۔

بدھ کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں دم گھٹنے کے باعث ایک کانکن رحیم اللہ ولد کریم اللہ قوم سید سکنہ افغانستان ہلاک جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment