سرفراز بگٹی کو لاپتہ افراد کمیٹی کا رکن بنانا تضحیک آمیز اقدام ہے،ڈاکٹر اللہ نذر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی کٹھ پتلی مجرم وزیر داخلہ اور ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ سرفراز بگٹی کا لاپتہ افراد کی کمیٹی کا رکن بن جانے پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قابض پاکستان کا بلوچستان میں انسانی حقوق کے کنوینشنز کے ساتھ رویے کو کٹھ پتلی وزیر داخلہ کے لاپتہ افراد کی کمیٹی کا رکن بنائے جانے سے پرکھا جا سکتا ہے اور یہ عمل دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

بلوچ رہنما نے کہا کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں کے منافی ایسی آمرانہ، گھناؤنے اور تضحیک آمیز اقدامات بلوچوں کے لیے قابل قبول نہیں۔

https://twitter.com/IamDANBaloch/status/1724457618536579100
Share This Article
Leave a Comment