مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی کوئٹہ آمدکے موقع پر بلوچستان کی 30 سے زائد افراد نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیاہے۔
بی این پی عوامی، بی این پی مینگل، نیشنل پارٹی، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے سابق اراکین پارلیمنٹ نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔
مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنیوالوں میں پیپلز پارٹی کے سردار فتح محمد حسنی، فائق جمالی، سعید الحسن مندوخیل، بی اے پی کے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، میر سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ، ربابہ بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران، محمد خان لہڑی، سردار مسعود لونی، شعیب نوشیراوانی، عاصم کرد، رامین محمد حسنی، دوستین ڈومکی، نیشنل پارٹی کے مجیب محمد حسنی، سابق سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار، بی این پی کی سابق رکن اسمبلی زینت شاہوانی، پی ٹی آئی کے خان ممد جمالی، سردار عاطف سنجرانی سمیت دیگر افراد میں ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد وسا بق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے ہم نے بلوچستان میں ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھانے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے، مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں 400 سے زائد چھوٹے ڈیم کے منصوبے شروع کئے،ہم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے اورسب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر چلیں گے ،سب کے ساتھ تعاون کا رشتہ جوڑا تھا اس رشتے کو مزید مظبوط بنائیں گے۔