بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میںنامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کرکے ان کے زیر استعمال اسلحہ و دیگر سامان اپنے قبضے میں لے لئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تربت شہر کے سنگانی سر کے علاقے مومن محلہ میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے چوکی پر قبضہ کرکے جلا دیا اور پولیس فورس کا اسلحہ قبضے میں لے کر فرار ہو گئے۔
ضلع کیچ میں پاکستانی فوج و ایف سی پر پے در پے حملوں کے پیش نظر مختلف علاقوں میں قا ئم فرنٹیر کور کی چوکیوں کو پولیس فورس کی تحویل میں دیا جارہا ہے ۔
واضع رہے کہ سنگانی سر کی یہ پولیس چوکی پہلے فرنٹیر کور کے زیر تحویل تھا جو حالیہ دنوں پولیس کے حوالہ کیا گیا ہے ۔