پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر پھر گرفتار

0
193

پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون رہنماعلی وزیر کوڈیرہ اسماعیل خان سے پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ علی وزیرپر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقص امن کے مقدمات درج ہیں۔

واضح رہےکہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 20 ستمبر 2023 کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، ان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here