پی آئی اے کےمزید 2 فضائی میزبان کینیڈا پہنچنے کے روپوش ہوگئے

0
174

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازکینیڈا کے دارلحکومت ٹورنٹو لینڈ کرنے کے فوراً بعد 2 سینئر فلائٹ اٹینڈنٹ روپوش گئے۔

کہا جارہا ہے کہ رواں برس کینیڈا پہنچنے کے بعد پی آئی اے عملے کے بھاگنے ہونے والوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح گزشتہ سال بھی عملے کے 4 اراکین سلپ ہو گئے تھے۔

ترجمان پی آئی نے بتایا کہ 2 سینئر فلائٹ اٹینڈنٹ خالد محمود اور فدا حسین پی آئی اے کی پرواز پی کے 772 کے ذریعے اسلام آباد سے کینیڈا پہنچے تھے، ٹورنٹوپہنچنے کے بعد وہ ملک واپس آنے کے بجائے سلپ ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد واپسی کے لیے عملے کے 2 سینئر اراکین نہیں آئے، پی آئی اے کی پرواز کو 2 فلائٹ اٹینڈنٹ کے بغیر واپس آنا پڑا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ٹورنٹو میں مقامی حکام کو پی آئی اے کے عملے کے دو ارکان کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا تھا، ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی، اور تحقیقات کے بعد ان کی ملازمت ختم کر دی جائیں گی۔

واضع رہے کہ پاکستان میں معاشی بدحالی و عدم تحفظ کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ قانونی و غیر قانونی طریقوں سے ملک سے بھاگ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here