بلوچستان کے افغانستان سے ملحق سرحدی علاقے چمن بارڈر شاہراہ پر 23 روز سے دھرنا جاری ہے۔
پولیس نے بذریعہ نوٹس سیکورٹی خدشات ظاہر کر کے دھرنا محفوظ مقام منتقل کرنے کی تلقین کی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد نعیم اچکزئی نے چمن میں سیکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کی جاری تھریٹ کے پیش نظر بارڈر شاہراہ پر جاری دھرنا کمیٹی کو خبردار کیا ہے کہ ہزاروں افراد کے جانوں کو خطرہ ہے اور ان کے زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے ۔
شہر میں تھریٹ الرٹ جاری کر دی ہے ۔
ملک دشمن عناصر بڑے اجتماعات کو کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں لہذا انہوں نے دھرنا کمیٹی کو تاکید کی ہے کہ اپنا دھرنا کسی متبادل محفوظ جگہ منتقل کریں تاکہ وہاں پر سیکورٹی بھی دی جاسکیں ورنہ تمام جانی و مالی نقصانات کا ذمہ دار دھرنا کمیٹی کو ٹھہرایا جائیگا ۔