دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ملین سے تجاوزکر گئی

ایڈمن
ایڈمن
4 Min Read

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس عالمی وبا کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ انناسی ہزار تین سو اکیس ہو چکی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئی ہیں، جہاں اب تک اٹھہتر ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر برطانیہ ہے، جہاں ہلاک شدگان کی تعداد تیس ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ پاکستان میں اب اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے انتیس ہزار کے قریب ہے جب کہ اب تک اس وبا کے نتیجے میں 639 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جنوبی کوریا میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 34 نئے کیسز سامنے ہیں۔ جنوبی کوریا میں تیز رفتار اقدامات کے ذریعے اس وبا کے پھیلاو¿ کو نہایت محدود کر لیا گیا تھا اور یہ پچھلے ایک ماہ میں پہلا موقع ہے کہ یہاں ایک دن میں تیس سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ کوریا کے مراکز برائے انسداد امراض کے مطابق اب جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار ایک سو اٹھائیس ہو چکی ہے، جس میں سے نو ہزار چھ سو دس صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ یہاں اس وائرس کے نتیجے میں ہونے والی مجموعی ہلاکتیں دو سو چھپن ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے انسداد کے لیے ڈاکٹر انتھونی فائوسی سمیت وائٹ ہاو¿س کی خصوصی ٹاسک فورس کے تین ارکان نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس کی وجہ ان افراد کی ایک ایسے شخص سے ملاقات تھی، جس میں کووِڈ انیس کی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹر فاو¿سی متعدی بیماریوں کے قومی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر فائوسی کا کوورنا ٹیسٹ مثبت نہیں ہے، تاہم انہیں روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا رہے گا۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی ادارے مراکز برائے انسدادِ امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ اور کمشنر برائے محکمہئ خوراک و ادویات اسٹیفن ہان بھی ڈاکٹر فاو¿سی کی طرح اب گھر سے ہی کام کریں گے۔

فرانس اور اسپین میں کورونا وائرس کی وبا کے انسداد کے لیے نافذ لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز سے اس سلسلے میں کئی طرح کی نرمی نافذالعمل ہو گی۔ ہفتے کے روز فرانس میں اس وائرس کے نتیجے میں اسی ہلاکتیں ہوئی، جو اپریل کے آغاز سے اب تک کی کم ترین ہیں۔ دوسری جانب ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ لاک ڈاو¿ن میں نرمی کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر کا سبب بن سکتی ہے۔ اسپین میں حکام نے کووِڈ انیس سے شدید متاثرہ میڈرڈ اور بارسلونا میں فی الحال لاک ڈاو¿ن میں نرمی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم دیگر علاقوں اور قصبوں کو اب رفتہ رفتہ کھولا جا رہا ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری کووِڈ انیس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ برازیلی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ پچپن ہزار نو سو انتالیس ہے، جب کہ ہلاک شدگان دس ہزار چھ سو ستائیس ہیں۔ واضح رہے کہ برازیلین صدر جائیر بولسونارو ملکی اقتصادیات کو نقصان پہنچ جانے کے ڈر سے لوگوں کو گھروں میں رہنے سے منع کرتے رہے ہیں۔ صدر بولسونارو کی جانب سے دباو¿ کے باوجود ساو¿ پاو¿لو اور ریو ڈی جنیرو کے گورنروں نے قرنطینہ اقدامات میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment