کوئٹہ: کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص ہلاک،مزید2 نئے کیسز رپورٹ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال کے آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی کانگو وائرس سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے غفار خان اچکزئی فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج تھے ۔

ان کو سندھ گورنمنٹ کراچی کے انفیکشیس ڈیزز سینٹر میں رات کو منتقل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی ان کی موت پر دکھ ہے ۔فرائض کی ادائیگی کے دوران وائرس کا شکار ہونے والےآئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی سندھ گورنمنٹ کراچی کے انفیکشیس ڈیزز سینٹر کراچی میں زیر علاج تھے۔

کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والا طبی عملہ ہمارے فرنٹ لائن ہیروز ہیں۔ہم آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان اچکزئی کی موت پر دلی تعزیت کرتے ہیں، اور لواحقين کو صبر عطا فرمائے ۔

دوسری جانب کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کانگو وائرس کے دو نئے کیسز رپورٹ سامنے آگئے۔

کانگو کے دو نئے مریض جناح ٹائون اور کاسی روڈ سے رپورٹ ہوئے ہیں جنہیں بخار، جسم میں درد، ناک سے خون آنے اور تیزی سے پلیٹلیٹس کم ہونے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔

جناح ٹائون کے رہائشی 30 سالہ جہانگیر اور کانسی روڈ کے رہائشی 27 سالہ شمائل کو فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ میں داخل کرادیا گیا۔

مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹس میں کانگو کی تصدیق ہوگئی جن کا علاج جاری ہے۔

سول ہسپتا ل کانگو وائرس رپورٹ ہونے کے بعد وارڈز میں حفاظثی اسپرے کیا گیا۔

اس کے علاوہ عملے اور ہسپتا ل مین داخل ہونے والوں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قراردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment