بلوچستان کے علاقے خاران میںرخشان لبزانکی چارگرد کی طرف سے مومن مزار کی کتاب "بلوچ ِ زند مان” کی تقریب رونمائی کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج خاران میں تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب رونمائی کے مہمان خاص پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خاران عبدالشکور گہرامزئی، جبکہ صدارت صدر رخشان لبزانکی چاگرد کے صدر ثنا سیاپاد تھے۔
تقریب میں خاران بوائز ڈگری کالج کے طلبا سمیت اساتذہ ، صحافی و دوسرے طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے پرنسپل ڈگری کالج عبدالشکور گہرامزئی، ثنا سیاپاد،مومن مزار،پروفیسر نورالحق شاہ،پروفیسر شاہ جی شمیم،پروفیسر مسلم شفیع،سفرخان راسکوئی، کلیم ارمان ،عتیق ارشاد اور ایف جے فیضی نے خطاب کرتے ہوئےبلوچ ِ زند مان کتاب کے مصنف مومن مزار کی کتاب کو رخشانی لہجہ میں شائع کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے رخشانی لہجہ کے ضربِ المثل پر اتنا کام نہیں ہوا ہے،یہ کتاب اس حوالے سے انتہائی اہمیت کا عامل ہے ۔
مقررین نے کہا کہ مومن مزار نے جس طرح اس کتاب کے لئے خاران سمیت پورے رخشان میں ایک طویل عرصے تک ریسرچ کا کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، بلوچی زبان خصوصاً رخشانی لہجہ میں اس طرح کے تحقیق و تخلیق کے حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔