بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت DSP اور اسسٹنٹ کمشنر کے مقابلے کے امتحانات انعقاد سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر آنے والے انکشافات سے پتا چلا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی اسامی مبینہ طور پر 60 جبکہ ڈی ایس پی 30 لاکھ روپے میں فروخت کی جارہی ہیں۔
ہوشربا انکشافات کے سامنے آنے پر امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
واضح رہے پبلک سروس کمیشن اسسٹنٹ کمشنر، سیکشن آفیسر اور ڈی ایس پی کے امتحانات 11 نومبر سے منعقد کررہی ہے جس میں 18 ہزار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے لیکن حالیہ انکشافات نے مسابقتی امتحانات کے شفافیت پر سنگین سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
اس حوالے سے امیدواروں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت معاملے کی تحقیقات کے لئے فوری طور کمیٹی تشکیل دے۔