بلوچستان کے علاقے قلات رودینجو کے مقام پر دشت گوران تنازع پر زگر مینگل قبائل کی طرف سے مرکزی شاہراہ کواحتجاجاً بند کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق قلات رودینجو کے مقام پر زگر مینگل قبائل کی جانب سے دشت گوران تنازع پر مخالف فریقین کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ کو بند کردیا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔
دوسری جانب سے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی تمام شاہراہیں سفر کے لیے کھلی ہیں۔ قلات میں رودینجو کے مقام پر مرکزی شاہ کی بندش کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا تھا وہ اب مسافروں کیلئے کھول دی گئی ہے۔