تنازع ختم ہونے پر اسرائیل غزہ کی سیکورٹی غیر معینہ مدت تک اپنے ہاتھ میں رکھے گا، نیتن

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ حالیہ تنازع ختم ہو جانے پر غزہ کی پٹی کی سکیورٹی غیر معینہ مدت تک اسرائیل اپنے ہاتھ میں رکھے گا۔

نتن یاہو نے امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیا جس میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’اسرائیل، غیر معینہ مدت تک، سکیورٹی کی مجموعی ذمہ داری اپنے پاس رکھے گا۔ جب ہمارے پاس یہ ذمہ داری نہیں ہوتی تو پھر حماس کی جانب سے اس سطح کی شدت پسندی ہوتی ہے جو ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔‘

نتن یاہو نے اس دوران جنگ بندی کے امکان کو بھی مسترد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’یرغمالیوں کی رہائی کے بغیر کسی قسم کی جنگ بندی نہیں ہو گی۔‘

تاہم نتن یاہو نے مختصر مدت کے وقفوں کا عندیہ دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’جہاں تک ٹکٹیکل معاملات ہیں، مختصر وقفےیعنی ایک گھنٹے تک، ہوتے رہیں گے اور ہم حالات دیکھ کر سامان کی ترسیل یا اپنے یرغمالیوں کو نکلنے کے لیے وفقہ لیں گے۔‘

واضح رہے کہ اسرائی فوج نے 38 سال تک غزہ میں موجود رہنے کے بعد 2005 میں انخلا کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment