آج کی صدی میں پاکستان میں مارشل لا لگانا آسان نہیں ہے، آصف زرداری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گھوٹکی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی صدی میںپاکستان میں مارشل لا لگاناآسان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ ہمیں اقتدار کی ضرورت تھی بلکہ عوام کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

ان کا کہناتھا کہ میں نے صدارتی اختیارات کم کر کے پارلیمان کو طاقتور کیا، اس کے پیچھے بھی ایک سوچ تھی۔

’اگر میں ایسا نہ کرتا تو کوئی بھی آ کر ان اختیارات کو ختم کر کے آمریت کا نظام رائج کر سکتا تھا۔ اب ایسا کرنے کے لیے اس مارشل لا لگانا پڑے گا جو آج کی صدی میں آسان نہیں ہے۔‘

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ’اب بھی جب ہم حکومت میں تھے تو ہم نے بہت کوشش کی لیکن دوستوں نے ہماری باتیں نہیں مانیں جس سے ہمیں پانچ سے 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔‘

آصف زرداری نے کہا کہ ’ہم مخالفین کو ویلکم کرتے ہیں جو ہمارے خلاف الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، جمہوریت میں جب مقابلہ ہو گا تب ہی بہتر ہو گا۔‘

انھوں نے کہا کہ میں ملک سے باہر اس لیے نہیں جاتا کیونکہ مجھے مسئلہ یہ ہے کہ میں دوسروں کو کیا منھ دکھاؤں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارے افغان بھائی یہاں آئے، اب ہم چاہتے ہیں کہ وہ واپس جائیں لیکن جائیں کس پہ، وہاں ہے کیا جو وہ واپس جائیں۔

’کیونکہ بات ہماری جانب سے آتی ہے اس لیے ان کو لگتا ہے کہ شاید اس میں ہمارا فائدہ ہے، لیکن ایسا نہیں ہے ہم ملک کا سوچتے ہیں۔‘

Share This Article
Leave a Comment