نوشکی میں پاکستانی فوجی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، خاران میں مرکزی پل تباہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی حمے کا نشانہ بنایاگیا ہے جبکہ خاران کو ملانے والی مرکزی پل کو دھماکے سے تباہ کیا گیا ہے ۔

نوشکی سے اطلاعات ہیں کہشہر سے تقریباً 34 کلومیٹر دور گلنگور کے قریب پاکستانی فوجی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

حکام نے بتایا کہ ایک فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔

تاہم مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب مسلح افراد نے بلوچستان کی مختلف شاہراہوں کو آپس میں جوڑنے والے مرکزی پلوں کو بارودی مواد سے تباہ کردیا ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے گلنگور کے بعد مسلح افراد نے خاران اور بسیمہ کو ملانے والے پل کو ساروان کے مقام پر بارودی مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نوشکی کی مرکزی شاہراہ پر بڑے پیمانے پر بلوچ آزادی پسند تنظیم بی ایل اے کے ارکان موجود ہیں جبکہ کیشنگی سے کردگاپ تک آر سی ڈی شاہراہ پر بلوچ لبریشن آرمی کا کنٹرول برقرار ہے۔

واضح رہے کہ خاران، نوشکی، کوئٹہ اور بسیمہ ان اضلاع میں شامل ہیں جنہیں حالیہ ہفتے کے روز بلوچ لبریشن آرمی نے آپریشن ہیروف (مرحلہ دوم) کے تحت حملوں کا نشانہ بنایا تھا، جہاں مختلف مقامات پر آج 6 روز گزر جانے کے باوجود جھڑپوں اور حملوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

Share This Article