رانا ثنا اللہ کا سرمچاروں کی کوئٹہ ریڈ زون میں داخلے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سوموار کے روز پاکستان کی سینیٹ نے متفقہ طور پر نے ایک قرارداد منظور کی جس میں سنیچر کے روز بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور فرض کی ادائیگی کے دوران مارے جانے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق، قرارداد میں کہا گیا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور سیاسی شمولیت کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا کہ پائیدار سلامتی کے بغیر سماجی و اقتصادی ترقی، گڈ گورننس اور آئینی حقوق کا احترام ممکن نہیں۔

سینیٹ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسند بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریڈ زون میں داخل ہونا چاہتے تھے جسے سکیورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران 177 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور مل کر ہی بحرانوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

Share This Article