ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل گیس کمپنی پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے ڈ یرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں آئل گیس کمپنی کے کیمپ پرمسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکارہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افرادنے آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ کیا، فائرنگ کے دوران ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکارہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی کاکہنا ہےکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرد یاگیا ہے، جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ الحاج آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی پر ہوا ہے، حملہ آوروں نے کمپنی کیمپ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

حملے میں ہلاک اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی رحمت الہٰی اور خان عارفکے ناموں سے ہوگئی جبکہ زخمیوں میں عالمگیر خان، فضل الرحمٰن اور عطا الرحمٰن شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment