پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پاکستانی فوج پر ایک حملے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 اہلکارہلاک ہوگئے۔
ا س سلسلے میں پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں دعویٰ کیاگیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور4 اہلکار سمیت 3 حملہ آورہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
ہلاک افراد کی شناخت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ نائیک خوشدل خان، ضلع چارسدہ کے 27 سالہ نائیک رفیق خان، ضلع مری سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر کے ناموں سے ہوگئی۔
بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید مسلح افراد کی موجودگی کی صورت میں ان کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔