ضلع کیچ: پاکستانی فوج کے ہاتھوں 2 طالب علم لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج نے ضلع کیچ سے دو طالب علموں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی دوپہر دو بجے کے قریب پاکستانی فوج نے ضلع کیچ کے شہر آبسر سے دو طالب ناصر ولد پھلان اور جہانزیب ولد رفیق کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

بتایاجارہا ہے یہ دونوں طالبعلموں میں سے ناصر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اور جہانزیب اوتھل یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جنہیں آج پاکستانی فوج نے تربت سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے

واضح رہے بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرچکا ہے، آئے روز مختلف علاقوں سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ لاپتہ ہورہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment