پسنی ،ڈی آئی خان ومیانوالی حملوں کے پیچھے ایک ہی دشمن ہے، سرفراز بگٹی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ملک میںفورسزپرحالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایک ہی دشمن موجود ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں نگران وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان، پسنی اور میانوالی میں حملہ آورشدت پسندوں کے نام الگ ضرور ہوں گے لیکن پس پردہ دشمن ایک ہی ہے۔

https://twitter.com/PakSarfrazbugti/status/1720689568549105727?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1720689568549105727%7Ctwgr%5Ec7cfc2eb214287bc4714c9ebd74aee41c85e8754%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Furdu%2Flive%2Fpakistan-67318912

انھوں نے لکھا کہ ’دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ بے یقینی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے۔‘

سرفراز بگٹی کے مطابق ’تمام سول اور ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔‘

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment