پاکستان کے شہر میانوالی کی ایئربیس پر علی الصبح نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے ۔
حملے میں 3 جہاز تباہ ہوگئے جبکہ 6سیکورٹی اہلکار سمیت 6 حملہ آوروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر آج علی الصبحمسلح افرادکے حملے کی کوشش کی گئی تاہم فوج کے بر وقت اور موثر جواب کی بدولت اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’جوابی کارروائی میں تین حملہ آوروں کو اڈے میں داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ باقی تین حملہ آوروں کو حملے کے دوران روک دیا گیا۔ اس دوران پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ حملے کو ناکام بنانے کے بعدعلاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ اس حملے کے دوران کیمپ میں موجود 6 سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور جدید اسلحہ سے لیس تھے۔
اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ ماضی میں طالبان اس طرح کے حملون کی ذمہ داریاں قبول کرتی رہی ہیں۔