ضلع کیچ : ٹرالر ڈامبر سمیت نذر آتش، ڈرائیور و مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ تجابان میں سی پیک روڈپر گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹرالرکو ڈامبر سمیت نذر آتش کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ٹرالر کے ڈرائیوروکلینر سمیت سوار مزدوروں کو تنبیہہ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔

واقعہ اپتاری ندی میںسی پیک روڈ پرپیش آیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرالرڈامبر سے بھرا ہو اتھاجوسی پیک روڈ اور دیگرتعمیراتی کاموں کیلئے لایا جارہاتھا ۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی البتہ اس علاقے بلوچ مسلح تنظیمیں سرگرم ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment