حب میں فائرنگ ،پسنی میں روڈحادثہ ،3افراد ہلاک،10 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب میں فائرنگ اورپسنی میں روڈحادثے سے3افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

حب میںکی لیبر کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق تینوں افراد نیشنل پارٹی کے کارکن بتائے جارہے ہیں۔

دوسری جانب پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 2افراد ہلاک جبکہ خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیرونک سے پسنی آنے والی زمباد گاڈی مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے علاقے چکلی کراس کے مقام پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہلاک جبکہ خاتون سمیت 8 افرد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمی کوفوری طوپر پاک عمانی ہسپتال پسنی منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد عبدالصمد ولد حسن کی لاش کو ورثاءکے حوالے کر دی گئی جبکہ محمد شاہد ولد عبدالحمید سکنہ لیاری کراچی کی لاش پاک عمانی ہسپتال میں ورثا کی شناخت کے لئے رکھی ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں عبدالصمد ولد حسن سکنہ پسنی اور محمد شاہد ولد عبدالحمید سکنہ لیاری کراچی جبکہ زخمیوں میں رستم ولد امبر کلانچی سکنہ پسنی موسیٰ ولد اسلم سکنہ پسنی ،وقار ولد نبی بخش سکنہ پسنی، نثار ولد مسکان سکنہ ہیرونک تربت ،وشدل ولد سید محمد ڈرائیور، شائستہ زوجہ نثار سکنہ ہیرونک تربت، کاشف ولد جاوید سکنہ پسنی،ایاز ولد اعجاز سکنہ پسنی شامل ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment